ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کافیصلہ کیاگیاان کی جگہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کا کنوینر لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایاز صادق کو کمیٹی ارکان میں شامل کیا جائے گا ،وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لی گئی، ذرائع کاکہناہے کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں نوید قمر بطور رکن شامل ہیں ، ان کے علاوہ وزیر مواصلات اور وزیر اطلاعات بھی ارکان میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال کتنے پاکستانی حج پر جاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی