(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ وفاق نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا، پرویز الہٰی نےہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کارڈ پروگرام پر بریفنگ دی گئی،دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھ دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کو ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے 7 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پنجاب نے واجبات کی مد میں 100 فیصد ادائیگی کردی ہے،ہیلتھ کارڈ عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے، پنجاب کی تمام آبادی کو بلا امتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 821 سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کرایا جاسکتا ہے،پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام سے 28 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام سہولیات فراہم ہوں۔