عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت  کم کر دی گئی

Dec 05, 2022 | 22:09:PM

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے ایشیا کیلئے جنوری میں عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا،سعودی عرب نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کیلئے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت (او ایس پی) کو کم کردیا ہے اور وہ عمان ، دبئی کی اوسط کے مقابلے میں 3.25 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے،سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ نئی مقرر کردہ قیمت دسمبر کی او ایس پی کے مقابلے میں 2.20 ڈالر فی بیرل کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق  دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کیلئے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کیلئے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ  روس ہمیں رعایت قیمت پر تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو ڈیزل اور پٹرول کم قیمت پر دے گا،روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا ہے،  روس کے پاس ابھی ایل این جی موجود نہیں ہے لیکن روس میں نجی کمپنیوں سے ایل این جی کیلیے بات چیت شروع ہوگئی ہے، روس کے سرکاری ایل این جی کارخانوں سے بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

 وزیر مملکت نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے، روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے، ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا حکم ہے کہ ملک کو زراعت میں خودکفیل ہونا ہو گا، کارخانوں کی چمنیوں سے ہر وقت دھواں نکلنا چاہیے اس سے روزگار ملتا ہے۔

مزیدخبریں