وزیراعظم کا انگلینڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ،برطانوی ہائی کمشنر سے دلچسپ گفتگو

Dec 05, 2022 | 23:49:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ انگلش کپتان بین سٹوکس کا جذبہ قابل تحسین ہے،بین سٹوکس سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے انگلینڈ اور قومی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا آپ کی ترقی ہو گئی، آپ جا رہے ہیں؟آپ کو ایسے جانے نہیں دیں گے،ہم نے ملتان ٹیسٹ میں آپ کو ہرانا ہے، وہ دیکھ کر آپ جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ جیتے گا،ان کاکہناتھا انگلش ٹیم جب آخری بار آئی تھی ہم دہشتگردی کا سامنا کر رہے تھے،بڑی مشکل سے پاکستان میں امن قائم ہوا،17 سال بعد انگلش ٹیم کی پاکستانی واپسی تاریخی قدم ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو سونیئر بھی دیئے .

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing at a reception in the honour of England and Pakistan Cricket Teams in Prime Minister House Islamabad on 05 December 2022 pic.twitter.com/930nkUHaWu

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی

مزیدخبریں