پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کیویز کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پاکستان کے 137 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے پی سی بی کو ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری کی وجہ بتا دی
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنز اسکور کیے تھے، عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جبکہ منیبہ علی نے 35 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔
خیال رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی، ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دیکر پاکستان کا نام روشن کیا، میرا یقین ہے کہ اچھی ٹیم کے ساتھ نتائج ہمیشہ مثبت آتے ہیں۔