مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ،قیادت میں پھوٹ پڑ گئی؟پاکستان کی سیاست میں مسلم لیگ ن بلاشبہ اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔ خصوصا پنجاب کی سیاست پر ان کی گرفت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ بظاہر اس جماعت کو کسی دوسری حریف جماعت س خطرہ نہیں ہے۔الٹا تمام جماعتوں کو اعتراض ہی اس بات پر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپر لاڈلوں جیسا ماحوال مہیا کیا جارہا ہے ۔لیکن اس پارٹی کے اندرونی اختلافات اور سینئر رہنماوں کے ایک دوسرے پر اعتراضات اس جماعت کی پاپولیریٹی کو متاثر کر رہے ہیں ۔پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے اعلیٰ عہدیدار بھلے جتنا مرضی ان اختلافات کو معمولی قرار دیں لیکن ان کے اوپر نیچے پریس کانفرنسز اور ان میں اس موضوع پر گفتگو ہی ساری کہانی کھل کر بتا رہی ہے۔مسلم لیگ ن میں شروع میں اختلافات کے پی کے کی حد تک تھے اور یہ اختلافات سیریس نوعیت کے تھے اسی وجہ سے نواز شریف نے دورہ کے پی کے سے پہلے کیپٹن صفدر کو ان اختلافات کو ختم کرانے کا ٹاسک سونپا تاکہ ان کے دورے کے دوران پارٹی میں اختلافات کی خبروں سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔کے پی کے میں اختلافات ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئے تھے کہ اب پنجاب سے بھی مسلم لیگ ن کے دو سینئر ترین رہنماوں کے اختلافات اب میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ چپکلش نارووال کی ایک صوبائی سیٹ کو لے کر پیدا ہوئی جہاں دانیال عزیز اپنی سیٹ کے نیچے کسی اپنے گروپ کے رہنما کو ٹکٹ دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن احسن اقبال اس حلقے میں اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔میڈیا کو اس جھگڑے اس وقت پڑی جب دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا نام لیکر ڈائریکٹ سنگین الزامات لگائے اور انہیں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت میں مہنگائی کے اصل ذمہ دار احسن اقبال ہیں احسن اقبال کی پھرتیوں کی وجہ سے عوام کے کڑاکے نکل گئے۔ اگر پارٹی نے احسن اقبال کی نااہلی کا نوٹس نہ بھی لیا تو عوام ضرور لیں گے۔جس کے جواب میں احسن اقبال نے دانیال عزیز پر تنقید کی اور کہا کہ وہ خود اپنا مذاق بنوا رہے ہیں، پلاننگ کی وزارت کا مہنگائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، پارٹی آئندہ عام انتخابات کے دوران نارووال سے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دے گی۔
مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ،قیادت میں پھوٹ پڑ گئی؟
Dec 05, 2023 | 09:41:AM
Read more!