پراپرٹیز ،ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نام پر فراڈ،طریقہ واردات کیا ہے؟

Dec 05, 2023 | 09:47:AM

Read more!

پاکستان میں عوام کے ساتھ ہونیوالے فراڈ میں اکثریت آن لائن فراڈ اور اس کے بعد مختلف رہائشی سکیموں اور پراپرٹی کی مد میں ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی طرح رنگ برنگے نعرے اور خوشنما نعروں کی طرح پراپرٹی ڈیلرز اور ڈویلپرز بھی عوام کو اپنے گھر کے سہانے خواب دکھاتے ہیں ۔طرح طرح کی یورپی ممالک جیسی سہولیات کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔ سادہ لوح عوام سے لاکھوں کروڈوں روپے لوٹتے ہیں اور بعد میں یا تو وہ ملک سے مفرور ہو جاتے ہیں یا ایک پلاٹ کی فائل کئی لوگوں کے نام کر کے فراڈ کرتے ہیں ۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ غریب عوام کبھی ایک در تو کبھی دوسرے ادارے کے دروازے کھٹکھاتے ہیں لیکن ان کی شنوائی سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔کبھی شنوائی ہو بھی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انصاف کا حصول کے لیے متاثر فرد تو کب کا قبر کا مکین بن گیا ہے اب ان کی ورثا انصاف کے حصول کے لیے بھٹک رہے ہیں ۔فراڈ کرنے والے ان عناصر کے ہاتھ اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ بعض اوقات حکومت بھیان کے سامنے گھٹنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔آج چئیرمین نیب نے لاہور کا دورہ کیا تو انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کچھ باتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے۔

مزیدخبریں