جان بچانے والی ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن کا فیصلہ

Dec 05, 2023 | 11:36:AM

(بابر شہزاد ترک)جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ,وفاقی حکومت کا جان بچانے والی ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن کا فیصلہ ,ڈریپ نے ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کیسز کو منظور کر لیا۔

رجسٹریشن سے مارکیٹ میں کینسر،شوگر،مرگی ادویات فراہمی بہتر ہو گی،ڈریپ نے اینستھیزیا انجکشن، اینٹی کینسر ادویات رجسٹریشن کی منظوری دے دی،درآمد و مقامی تیاری کیلئے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دے دی گئی،رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز انجیکشنز ، ہیپارن، اینوکسیپارن انجیکشنز رجسٹریشن منظوری دے دی ہے۔

ضرور پڑھیں :جنگی جنون میں پاگل اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی ،مزید 50شہید کردئیے

نئی اینٹی شوگر دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی،وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں،مقامی طور پر ادویات تیاری و فروغ کیلئے فارما پارک بنارہے ہیں،فارما انڈسٹری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں