(24نیوز) پنجاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی حیران کن اضافے کی تیاری کر لی گئی۔
پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ میں کیا گیاکہ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے،یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کی دی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا
سمری میں انٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہونگے۔
خیال رہے ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 ہزار تک جرمانے کئے جارہے ہیں جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو 5 ہزار روپے جرمانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔