بشریٰ کا چہرہ نکاح کے بعد ہی دیکھا، عمران خان کا دعویٰ

Dec 05, 2023 | 15:00:PM

(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شادی کے حوالے سے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ وہ بشریٰ بی بی سے ان کی شادی سے پہلے کبھی نہیں ملے اور ان کا چہرہ نکاح کے بعد ہی دیکھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بشریٰ کے بیٹوں پر ان کی والدہ کے خلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہا کہ  جیل میں مذاکرات کے حوالے سے خبروں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

 دریں اثنا سائفر کیس کے شریک ملزم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ان کے دل میں ہے اور کوئی اسے نکال نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بری خبر،فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گیا

مزیدخبریں