اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے زندہ برآمد

Dec 05, 2023 | 15:03:PM

(فرزانہ صدیق)  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ قبل قتل ہونے والی لڑکی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے زندہ برآمد ہو گئی، مقتول لڑکی کو زندہ کرنے کا کرشمہ پنجاب پولیس کے ہونہار  تحقیقات افسران کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب پولیس کے کرشموں کا چرچا ہر سو  ہو رہا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو  اسلام آباد میں  لڑکی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نہ تو لڑکی کو اغوا کیا گیا اور نہ ہی لڑکی کا کوئی قتل ہوا ہے بلکہ لڑکی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں  اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہے ، تھانہ بنی گالہ اسلام آباد میں طالبہ کے قتل اور اغواء کا مقدمہ انکوائری میں جھوٹ پر مبنی نکلا ۔

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ تہمینہ کے اغواء اور قتل کے جھوٹے مقدمے کا بھانڈا انکوائری ٹیم نے پھوڑا، انکوائری رپورٹ مین انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبہ  کے قتل اور اغوا کا مقدمہ سرا سر جھوٹ پر مبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا، طالبہ تہمینہ نہ ہی اغوا ہوئی اور نہ ہی مذکورہ تاریخ میں اسلام آباد موجود پائی گئی، پولیس تفتیش کے مطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضر پائی گئی، طالبہ تہمینہ کی لوکیشن آبائی گاوں ٹوبہ ٹیک سنگھ پائی گئی۔ 

جھوٹے مقدمے میں نامزد ملزمان کی والدہ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو انکوائری کیلئے درخواست دی گئی  تھی، جھوٹ پر مبنی مقدمہ عدالت نے خارج کرتے ہوئے  انکوائری میں ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر  دی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن رخسار مہندی نے انکوائری رپورٹ آئی جی کو ارسال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ پلٹ فیملی کیساتھ ڈکیتی،ڈاکو کتنی رقم لیکر فرار ہوئے ؟حیران کن خبر آ گئی

مزیدخبریں