(24نیوز)سپریم کورٹ میں افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف کیس کی سماعت،عدالت نے یکم دسمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے وفاق،صوبائی حکومتوں اور اپیکس کمیٹی کو نوٹس جاری کر دیا گیا،عدالت نے معاونت کیلئے اٹانی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا،حکمنامہ کے مطابق افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق نگران حکومت کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق نگران حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ افغان مہاجرین کو بے دخل کرے۔
حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن چار کی نشاندہی کی،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی تشریح کے مقدمات کی سماعت کم از کم پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا،کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔