سعودی عرب کی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت

Dec 05, 2023 | 16:28:PM
سعودی عرب کی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے اسلامی ملک سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان کیلئے سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

نجی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریو ں کی حفاظت کیلئے انتہائی اہم سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں پاکستان سمیت 25 ممالک جانے سے اجتناب برتنے کا کہا گیا ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، عراق، شام، نیپال، نائیجریا اور بھارت سمیت 25 ممالک کے سفر سے حتی الامکان گریز کریں، سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات اپنے شہریوں کو کورونا سمیت پولیو، ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، منکی پاکس اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

 سعودی محکمہ صحت کے مطابق یہ متعدی بیماریاں صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور ان ممالک میں ایسی بیماریوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے صحت کے نظام کے پیش نظر بھی سفر سے گریز کریں، دوسری جانب ان ممالک سے سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کی بھی صحت کی جانچ کے نظام کو سخت کیا جا رہا ہے تاکہ مملکت میں یہ بیماریاں وبا کی صورت میں نہ پھیل سکیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا کے دوران حج اور عمرے کے لیے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور صرف سعودیہ میں مقیم زائرین کو حج اور عمرے کی محدود اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم