(عثمان خان) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وفاق المدارس کا اجلاس تھا مختلف امور پر بات چیت ہوئی، کل کنونشن سینٹر میں بڑا اجتماع ہوگا، مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون ہونی چاہئے، انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں، انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی پارٹی نہیں ہے، ان کے اجلاس سے پتہ چل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں کیا ہوا؟ اکبر ایس بابر نے بڑا دعویٰ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، 2 صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں ہے، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں؟ مسلم لیگ کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم مسلم لیگ کیساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، وزیراعظم وہی ہوگا جو عوام چاہے گی، جن لوگوں کی وفاداریاں تبدیل ہورہی ہے ان کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، جو لوگ پی ٹی آئی میں گئے ہیں وہ خود کہہ رہے تھے ہم مجبور ہیں، ہم اصول کے تابع ہے اور اصول پر چلما چاہتے ہیں۔