ایک اور پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم شادی کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئیں۔
جویریہ خانم کو بھارت کا 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے،بھارتی شہر کولکتہ سے جویریہ کے منگیتر سمیر خان اور ہونے والے سسر احمد کمال خان یوسفزئی نے واہگہ بارڈر پر جویریہ کا استقبال کیا۔
جویریہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ان کی شادی ہو رہی ہے اور گزشتہ پانچ سال سے ان کا رشتہ چل رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ اس سے پہلے جویریہ کا ویزا دو بار مسترد کیا گیا تھا لیکن تیسری کوشش پر انھیں ویزا مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر کو رگڑا ، دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا