(وقاص عظیم) ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر نے 145 سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کو ایف بی آر کے ریڈار سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے قرضوں میں ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں 711 ارب روپے کا اضافہ
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے 15 جنوری تک ریڈار سسٹم سے منسلک ہوسکتے ہیں جہاں انہیں ایکنامک ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔
اس ریڈار سسٹم میں اداروں کی ملکیت، اثاثوں، اشیاء اور خدمات کا ڈیٹا فراہم کیا جاسکتا ہے۔