خیرپور،میڈیکل کالج کے فائنل ائیر کی طالبہ کی پر اسرار موت

Dec 05, 2023 | 21:21:PM

(وقار حسین)خیرپور میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ سنیہا جوتی کیسوانی پراسرار موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹربننے کاخواب آنکھوں میں سجائے اپنے آبائی شہر ڈھرکی سے کئی کلومیٹر دور خیر پور آنے والی سنیہا جوتی کیسوانی  میڈیکل کالج  میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ تھی۔

ذرائع کے مطابق  طالبہ کی لاش کو کالج انتظامیہ نے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا  گیا تھا جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے طالبہ کی موت کی تصدیق کردی ۔

 انتطامیہ کے مطابق  طالبہ ڈھرکی کی رہائشی تھی اور کالج کے گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی،خیرپور طالبہ کی موت ہونی کی تفتیش کر رہے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: بینظیر بھٹو ہسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر بچی دم توڑ گئی

مزیدخبریں