(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کیمرے سے چھپ کر شہری کی مدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پیغام جاری کیا اور انہیں خراج تحیسن پیش کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ’آج ڈولفن فورس کے جوانوں کے بے لوث خدمت کے جذبے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، جب وہ خاموشی سے شہریوں کی مدد کر رہے تھے، ہم کمیونٹی کی مدد کرنے میں ان کی انتھک خدمات کیلئے ان ہیروز کو سراہتے ہیں‘۔