امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 05, 2024 | 00:22:AM
امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے،امریکی صدر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی صدر جو بائیڈن کی بندرگاہ لوبیٹو میں افریقی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی، اجلاس کے دوران جو بائیڈن کی آنکھ لگ گئی، وہ مزے سے نیند لیتے رہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے دوران اجلاس سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، بائیڈن کی افریقی رہنماؤں سے ملاقات ریلوے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سابق گول کیپر کا دعویٰ