توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب

Dec 05, 2024 | 10:11:AM
توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر دیا,ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس ٹو میں سپیشل سنٹرل جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی تھی ، اس دن سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تھی۔