4 دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے کلو سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مرغی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہورمیں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں آج مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، اس کمی سے مہنگائی سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ دس روپے کمی کے بعد 274 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 272 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 286 روپے کلو ہے، مرغی کا گو شت 413 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5.7 شدت کا زلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے
گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کا نرخ فی کلو 450 روپے تھا اور فارمی انڈے 360 روپے درجن تھے،لاہور میں جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔