قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، شہباز شریف

میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفا کی لازوال مثال قائم کی

Dec 05, 2024 | 10:27:AM
قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرأت و بہادری کی لازوال مثال قائم کی، انہوں نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کیے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفا کی مثال قائم کی، ان کی بہادری نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی سے روکے رکھا،انہیں 3 دسمبر 1971 کو دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا،انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے تھے۔

جنگ کے دوران میجر محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے تھے،اور 5 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا۔