(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں2911 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 8ہزار کی سطح عبور کر گیا،انڈیکس کاروبار کے دوران ایک لاکھ 8ہزار20 کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے انٹر بینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔