کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
بجلی کی قیمت میں کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے
کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اکتوبر کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کی کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا،دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک سے آج میرٹ آرڈر پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔