اداکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا

نگارچودھری اورعابدہ عثمانی سمیت ان سب افراد نے میری شہرت کو نقصان پہنچایا،اداکارہ

Dec 05, 2024 | 11:00:AM
اداکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمزسیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اےلاہور کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائمز نے مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے،اداکارہ نرگس نے الزام لگایا ہے کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:"میں منٹونہیں ہوں" کے ذریعے صائمہ نور کی چھوٹی سکرین پرواپسی

گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا۔