(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے اپنی 24 نومبر کی سولو فلائٹ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے رابطہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان کی جماعت نےاپنے احتجاج اور پریس کا نفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی تھی جس پر انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو ثبوت بھی پی ٹی آئی قیادت کو بھجوادیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کیخلاف ٹرائل کی کارروائی شروع
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مقدمات میں ضمانتیں ہونے کے بعد ان کی قیادت مولانافضل الرحمان سے مولاقات کرے گی جس میں ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔