وزیراعظم کی پیٹرول اسمگلنگ کیخلاف کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے، پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 1.58 ملین ٹن تک رہی کو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ، جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جو ملک کی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔