20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے، بھارتی ڈومیسٹک ٹی20 میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

Dec 05, 2024 | 13:32:PM
20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے، بھارتی ڈومیسٹک ٹی20 میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ڈومیسٹک  ٹی 20 کے فارمیٹ  میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی ٹیم نے ٹیم  سیمین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا، اس میچ میں بروڈا نے 20 اوورز میں 5  وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا ریکارڈقائم کیا،بروڈا کی اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے لگے جب کہ اس سے قبل ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز بنائے تھے۔