مارشل لا کا معاملہ، آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی

Dec 05, 2024 | 15:08:PM
مارشل لا کا معاملہ، آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں مارشل لا کی کوشش کے معاملے پر جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکےآرمی چیف پارک آن سو نے نے مارشل لا کی کوشش کے معاملے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی,  آرمی چیف پارک آن سو نےنے   آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا صدر کے مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔پارک آن کا مزید کہنا کہا کہ ہم فوج کے پیشہ ورانہ کام میں ماہر ہیں ، فوجی حکومت میں ماہر نہیں ہیں۔

 وزیردفاع جنوبی کوریا  کا صدر کو مارشل لا لگانے کی تجویز دینے پر  استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 2 روز قبل ملک میں  مارشل لا نافذ کردیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیئے جانے پر انہوں نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا۔