چیمپئنز ٹرافی،ڈیڈ لاک برقرار، بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

Dec 05, 2024 | 15:59:PM

(24نیوز) دبئی میں ہونے والا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ملتوی ہوگیا,آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنےسے انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے،بھارت آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا، جبکہ آج دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ بھی ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ  آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونے کا امکان تھا جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچے تھے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا قوی امکان ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا دیا۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی۔

مزیدخبریں