جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی سمیت 100ملزمان پر فرد جرم عائد

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 100افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری،زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر 100ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے گئے،سپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیئے۔