پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا

Dec 05, 2024 | 18:28:PM
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ،تا ہم پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

 بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر  بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز  بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔زمبابوے کی طرف سے موزربانی نے دو وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں:20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے، بھارتی ڈومیسٹک ٹی20 میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر  ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، میزبان ٹیم کی جانب سےبرائن بینٹ  سب سے زیادہ43رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلے دو ٹی ٹونٹی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔