قرض پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پر عزم ہیں: وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ مشن ماہیر بینسی کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان قرض پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام پاکستان کا اپنا تشکیل کردہ ہے ،ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان گذشتہ 14 ماہ کے دوران حاصل کی گئی معاشی بحالی کا سفر جاری رکھے گا۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ریزیڈنٹ مشن کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،آئی ایم ایف ریزیڈنٹ مشن نے وزیر خزانہ کو قرض پروگرام پر عملدرآمد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ