جمعتہ المبارک کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Dec 05, 2024 | 19:20:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح  میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد  رہنے  کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کا امکان  ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت  لہہ منفی10 ،سکردو منفی07 ، استورمیں منفی 05 اور گلگت میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل پیشی پر کیسے لایا گیا؟علیمہ خان نے دکھی دل سے بتا دیا

مزیدخبریں