راولپنڈی، گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت پیش کرنے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، راجہ ماجد اور عظیم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،اے ٹی سی نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔
زیر حراست افراد کو اے ٹی سی کورٹ کے جج امجد علی شاہ نے پیش کرنے کے احکامات دیئے ،عدالت نے ایڈووکیٹ غلام حسین مرتضیٰ سنبل کی درخواست پر پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو زیر حراست افراد کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل پیشی پر کیسے لایا گیا؟علیمہ خان نے دکھی دل سے بتا دیا