سعودی عرب نے 3ارب ڈالر کی واپسی ایک سال کیلئے موخر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی،برادر اسلامی ملک نے پاکستان کیلئے3ارب ڈالر کی جمع شدہ رقم کی مدت میں توسیع کردی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کے تحت 3 ارب ڈالر کی رقم میں ایک سال کی توسیع کی گئی ، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر رقم ڈپازٹ کرنے کا معاہدہ 2021 میں ہوا تھا ۔
سعودی عرب نے پاکستانی زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کیلئے معاہدے کی معیاد2022 اور 2023 میں بھی بڑھائی تھی،سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 42 کروڑ ڈالر میں 3ارب ڈالرسعودی عرب کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ ضمنی الیکشن؛کس جماعت کا پلڑا بھاری؟34پولنگ سٹیشن کے نتائج سامنے آگئے