سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Dec 05, 2024 | 21:08:PM
 سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا  ہے ، سٹیٹ بینک کے مطابق اضافے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 50 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں ۔

سٹیٹ بینک کےذخائر مارچ 2022 کی بلند سطح 12 ارب تین کروڑ  ڈالر کی سطح پر پہنچے ہیں،کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کی  کمی سے 4.58 ارب ڈالر رہ گئے ۔

مزید پڑھیں:شیخوپورہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو برتری

ملکی مجموعی ذخائر میں 54.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا  جس سے ملکی مجموعی زرمبادلہ کےذخائر اپریل 2022 کی بلند ترین سطح 16.62 ارب ڈالر پر پہنچے۔