چیمپئنز ٹرافی :کیا بھارت کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گا؟

Dec 05, 2024 | 21:27:PM
چیمپئنز ٹرافی :کیا بھارت کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گا؟
کیپشن: champions trophy
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر تھراج)بھارت نے کھیل کو سیاسی تماشا بنادیا،چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پرمسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ،کیا اب بھی بھارت کھیلنے پاکستان آئے گا؟

جمعرات کے روز ہونیوالے آئی سی سی اجلاس میں یہ توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ گتھی سلجھ جائے گی لیکن بھارت کے ہوتے ہوئے یہ کیسے ممکن ہے کہ معاملہ حل کی طرف بڑھ جائے ۔یہی وجہ ہے کہ دبئی میں ہونے والا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردیا گیا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ جمعرات کی شام ہونے کا امکان تھا جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچے تھے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔لیکن بھارت اپنے بغض میں اندھا ہوچکا ہے۔اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنےسے انکارکردیا۔

 ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے،بھارت آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا، دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی ، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی ’نفرت انگیز ‘تقاریر پر پابندی عائد

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی، آئی سی سی اجلاس میں ہائیبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے، بھارت کے تین لیگ میچز ایک سیمی فائنل اور فائنل دوسری جگہ ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کے لیے دوسری جگہ یو اے ای ہونے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماڈل تسلیم کرنے کے لیے 4 سے 5 شرائط رکھی ہیں لیکن پاکستان کی شرائط منظور کیے جانےکا امکان نہیں ہے،اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آئی سی سی اِس پر فوری فیصلہ کرتا لیکن ایس الگ رہا ہے کہ جیسے آئی سی سی بھارت کے زیر اثر ہے۔اور ظاہر ہے اب آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ کا تعلق بھی بھارت سے ہے ،ایسے میں بھارت کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن وہ اقدام کرے جو صرف اس کے مفاد میں ہو۔