بھارتی بلے باز نے 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی

Dec 05, 2024 | 23:03:PM
بھارتی بلے باز نے 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ کر ٹی 20 کی دوسری تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ کارنامہ پنجاب بمقابلہ میگھالیا میچ میں انجام دیا۔

یہ ابھیشیک شرما کی ٹورنامنٹ میں چوتھی سنچری ہے جس کے بعد وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں، ان کے بعد فہرست میں انمکت چند، رُتو راج گائیکواڈ، ایشان کشن اور شریاس آئیر تین سنچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔

پنجاب کے اوپننگ بیٹر نے راج کوٹ میں میگھالیا کے خلاف 143 رنز کے تعاقب میں اکیلے ہی 29 گیندوں پر 106 رنز بنا ڈالے اور پنجاب کو محض 9.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اس سے قبل گجرات کے اُروِل پٹیل نے تریپورا کے خلاف کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر سنچری سکور کر کے دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نام کیا تھا۔