یمن میں کارروائیاں، امریکا کا سعودیہ کی حمایت ختم کرنیکا فیصلہ

Feb 05, 2021 | 00:00:AM
یمن میں کارروائیاں، امریکا کا سعودیہ کی حمایت ختم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب کی سربراہی میں جاری عسکری کارروائیوں کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔
حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کو جواز بنا کر سعودی عرب نے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کردیں۔یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔