سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے: عاصم سلیم باجوہ

Feb 05, 2021 | 00:44:AM
سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے: عاصم سلیم باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی اقتصادی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے وسط ایشیا کے متعدد ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔ وبائی مرض کے دوران بھی سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان پر پیش رفت کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔