کورونا کا زور برقرار،24گھنٹوں میں مزید 53 اموات،1302نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا زور برقرار ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار886 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 81 لاکھ 22 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں مزید ایک ہزار 302 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار454 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ49 ہزار 498 ، پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 705، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 004، اسلام آباد میں 41 ہزار 734، بلوچستان میں 18 ہزار 844، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 144 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 913 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 886 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 684 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 07 ہزار 502 ہوگئی ہے۔