مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا عزم و ہمت سے مقابلہ کررہےہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔سپہ سالار کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، وقت آگیا ہےکہ انسانی المیے اور کشمیر کے معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
“Salute 2 Kashmiris for their valiant struggle, braving gravest atrocities, human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time 2 end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions”COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا ،انہوں نے جوانوں سے خطاب کے دوران کہا ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔