بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ہراسانی کے خلاف پولیس کو شکایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی فلمی اداکارہ اور بی جے پی لیڈر مادھوی لتا نےسوشل میڈیا کے ذریعہ ہراسانی کے خلاف پولیس حکام کو شکایت کردی ۔ انہوں نے پولیس کمشنر سائبرآباد سے ملاقات کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلموں کی اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی بی جے پی رہنما نے کہاکہ ان کے خلاف منظم انداز میں سازش کی جارہی ہے اور کسی بھی معاملہ میں لڑکیوں کی گرفتاری کے واقعات کو مادھوی لتا سے جوڑا جارہا ہے اور ایک خاص طبقہ انھیں نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نےکہاکہ ایک عرصہ سے ان انجان افراد کے خلاف وہ خود مقابلہ کررہی ہیں اور اب انھوں نے پولیس سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مادھوی لتا نے تلگو فلم انڈسٹری کی دو ہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور حال ہی میں انہوں نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔