شکریہ پاکستان،شکریہ عمران خان ،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز آویزاں

Feb 05, 2021 | 12:46:PM
شکریہ پاکستان،شکریہ عمران خان ،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز آویزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری نگر مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز لگ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔کے ایم ایس کےمطابق پوسٹرز میں کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شکریہ پاکستان اور شکریہ عمران خان کے پیغامات درج ہیں۔کے ایم ایس کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔