پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گورنر پنجاب

Feb 05, 2021 | 12:56:PM
پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ بھارت بیگناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ہمیں یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی جنگ لڑنی ہے، ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔گورنر پنجاب نے کہا  کہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا، کشمیری بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستانی قوم کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہو گی۔