زیادتی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

Feb 05, 2021 | 12:59:PM
 زیادتی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سپریم کورٹ نے 8 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 9 صفحات پر مشتمل فیصلےکو  جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ کیمیکل معائنے سے متعلق حکومت فوجداری قانون کے سیکشن 510 میں ترمیم کرے اور قانون میں ترمیم کے لیے فیصلے کی کاپی قانون اورپارلیمانی امورکی وزارتوں کو دی جائیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ  حکومت ہر سرکاری فرانزک رپورٹ کو قبول کرنے کا عمل روک دے، زیادتی اورقتل میں صرف ڈی این اے رپورٹ کوبطورقابل قبول شہادت استعمال کیاجائے۔