آبادی کا تناسب بدلنے کےاقدامات خطرناک،بھارت تباہی کی طرف جارہا ہے: صدرمملکت

Feb 05, 2021 | 12:15:PM

(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت جس طرف جارہاہےوہ تباہی کا راستہ ہے۔مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی اقدامات خطرناک ہیں، کشمیری اپنے ساتھ ہونیوالے مظالم کبھی نہیں بھول سکتے ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام مسلسل قربانیاں دےرہےہیں،بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سمیت پابندیوں سےظلم وستم کوچھپایا نہیں جاسکتا۔  پاکستان نےکشمیریوں کیساتھ بھارت میں بسنےوالے مسلمانوں کیلئےبھی آوازاٹھائی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ 2018کی اقوام متحدہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کواجاگرکیاگیا۔ اقوام عالم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبخوبی آگاہ ہیں۔مسئلہ کشمیر پرپاکستانی قیادت نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، آزادی کی جدوجہد کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔  

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کی تقسیم کےوقت کشمیرکےمعاملےپرڈوگرا راج نےسازش کی، ریڈکلف ایوارڈپاکستان کےخلاف تھا، اگرسیزفائرنہ ہوتاتو ہم لوگ چندروزمیں کشمیر آزاد کرا لیتے۔

مزیدخبریں