(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جو یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے امریکا کے فعال کردار کی طرف اشارہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے پہلے دورے میں سفارتکاروں سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ یمن کی خانہ جنگی نے انسانی اور اسٹریٹیجک تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس جنگ کو ختم ہونا ہے لہٰذا امریکا سعودی عرب کی زیرنگرانی ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کریگا۔انہوں نے کہا سعودی عرب میزائل حملوں کا سامنا کرتا ہے اور اسے ڈرون حملوں سمیت مختلف ممالک میں ایران کی حمایت یافتہ فورسز سے دیگر خطرات کا سامنا بھی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہم سعودی عرب کی خود مختاری، زمینی سالمیت کے دفاع اور اسکے عوام کی حفاظت کے لئے اس سے تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔
ادھر سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔