(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ 5 فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے۔ 5 فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لوک ورثہ میں ہونیوالی فوٹوگوافی اور پینٹنگ نمائش میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے اپنے غاصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔ لاقانونیت اور جبر وتشدد پر کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔